اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یومِ عاشور: پنجاب میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ، 12 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122 نے یومِ عاشور کے موقع پر صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

ڈاکٹر رضوان نصیر  نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 12 ہزار سے زائد ریسکیورز عاشورہ اور روٹین ریسکیو آپریشنز کیلئے تعینات کئے گئے ہیں، عزاداری جلوسوں، مجالس اور معمول کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں، ریسکیو 1122 کی جانب سے صوبے بھر میں 896 ایمبولینسز، 2300 ریسکیو موٹر بائیکس، 316 فائر اینڈ ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز تعینات کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر رضوان نصیر  نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1300 سے زائد ریسکیورز فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ شہر میں 55 ایمبولینسز، 300 ریسکیو موٹر بائیکس اور 44 فائر و ریسکیو وہیکلز کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے، جلوسوں اور مجالس کے قریب ریسکیورز میڈیکل کٹس کے ہمراہ موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ عاشورہ انتظامات کے ساتھ ساتھ معمول کے ریسکیو آپریشنز بھی جاری ہیں اور متبادل راستوں کے ذریعے عوام کو بروقت ایمرجنسی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریسکیو 1122 عوام کو فوری اور مؤثر ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے