اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کربلا کا اصل پیغام ملوکیت، ظلم کے نظام کیخلاف جدوجہد ہے: حافظ نعیم

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(لاہور نیوز) حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کا اصل پیغام ملوکیت، ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سیدنا امام حسینؓ کا راستہ حق، عدل اور مزاحمت کا راستہ ہے، خانوادۂ رسولؐ نے کربلا میں اپنی ذات یا اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ایک نظریے اور امت کی اصلاح کے لیے قربانی دی، حضرت امام حسینؓ نے اپنے عمل سے ثابت کیا باطل نظام کے سامنے خاموشی اختیار کرنا اہل حق کا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو واقعہ کربلا کے اصل مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، حضرت امام حسینؓ کی عظیم شہادت امت کے لیے پیغام ہے کہ وہ نبیؐ کی تعلیمات اور شریعت کے نفاذ کے لیے کوشش کرے، اقامت دین کے قیام کی جدوجہد دراصل امام حسینؓ کے مشن کی روح ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ عزت کی زندگی حق کے ساتھ کھڑے ہونے میں ہے، جو قومیں ظلم کے سامنے جھک جاتی ہیں وہ اپنی آزادی اور وقار کھو دیتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے