اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یومِ عاشور: پنجاب بھر میں 2,732 جلوس، 2,567 مجالس؛ سکیورٹی کے سخت انتظامات

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(لاہور نیوز) یومِ عاشور کے موقع پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس کے 90 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں یومِ عاشور کے موقع پر 2,732 جلوس برآمد ہو رہے ہیں جبکہ 2,567 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 45 عزاداری جلوس نکالے جا رہے ہیں اور 231 مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے ہدایت کی ہے کہ جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس کی تنصیب اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے شرکا کی چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور تلاشی کیلئے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔

سکیورٹی پلان کے تحت عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز بھی موجود ہیں، جبکہ جلوسوں کے روٹس پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ سپیشل برانچ، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، ٹریفک پولیس اور دیگر فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی پلان پر عملدرآمد میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ حساس اضلاع میں خود فیلڈ میں موجود رہ کر جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی اور چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب عبدالکریم خود بھی لمحہ بہ لمحہ محرم سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ پولیس ٹیمیں مذہبی و قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے