اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات، ساڑھے 18 ارب کا مفت علاج فراہم

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ صحت میں انقلابی اور تاریخی اقدامات کو عملی شکل دینے کے لیے اہم پیش رفت جاری ہے، امپینلڈ ہسپتالوں کے ذریعے مختلف خصوصی صحت پروگراموں کے تحت مریضوں کو اب تک ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد مالیت کی مفت طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 116 واں اہم اجلاس صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت سے متعلق مختلف منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس خرم عزیز، ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، بعض اراکین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ صحت اقدامات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں تاریخی اور بنیادی نوعیت کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت امراض قلب کے مریضوں کو سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرز سپیشل انیشی ایٹو فار کینسر پیشنٹس کے تحت کینسر کے مریضوں کو سالانہ 13 ارب روپے کی لاگت سے تشخیص، کیموتھراپی، ریڈیوتھراپی، سرجیکل اور میڈیکل تھراپی کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق کے مطابق چیف منسٹرز سپیشل انیشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ کے تحت فالج کے مریضوں کو بھی سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی مفت علاج معالجہ سہولیات دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک 13 ہزار 565 سے زائد بچوں کی مفت ہارٹ سرجریز کی جا چکی ہیں، جن میں خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، اسلام آباد، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے بچے بھی شامل ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید بتایا کہ چیف منسٹرز سپیشل انیشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت اب تک 2 ہزار 96 ٹرانسپلانٹس کیے جا چکے ہیں، جن میں گردہ، لیور، کوکلیئر، بون میرو اور کورنئیل ٹرانسپلانٹس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام کے تحت اب تک 19 لاکھ 32 ہزار سے زائد مریضوں کے مفت ڈائیلسز کیے جا چکے ہیں، 43 ہزار 606 سے زائد مریض اس پروگرام میں رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق کے مطابق کینسر پروگرام کے تحت اب تک 30 ہزار 850 سے زائد مریض رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں، 66 ہزار 922 سے زائد مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے ہدایت کی کہ امپینلڈ ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے