اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چوہدری شافع حسین کی معاون خصوصی ہارون اختر خان سے ملاقات

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد آمد پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں صنعتکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی، ہارون اختر خان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں انڈسٹری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے سہولیات دی جا رہی ہیں، صنعتی مراکز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صنعتکاری کے عمل میں تیزی لانے کیلئے لینڈ لیز پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، صنعتی مراکز میں برسوں سے جاری پراپرٹی کے کاروبار کو ہمیشہ کیلئے بند کروا دیا گیا ہے، اب انڈسٹریل اسٹیٹس میں حاصل کئے گئے پلاٹ پر 2 سال کے اندر صنعتی یونٹ لگانا لازم ہے۔

ملاقات میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں سازگار ماحول کے باعث سرمایہ کار پنجاب کو ترجیح دے رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بار فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں موبائل فون اور چپ فریم کی مینوفیکچرنگ شروع ہونے جارہی ہے، گزشتہ اڑھائی سالوں میں پنجاب میں متعدد نئے صنعتی یونٹس لگ چکے ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بہت سے صنعتکار اپنی پہلے سے موجود انڈسٹری میں توسیع کر رہے ہیں، چین کی بہت سی کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے مزید چائنیز کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔

معاون خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے لینڈ لیز پالیسی پنجاب حکومت کا شاندار اقدام ہے، لینڈ لیز پالیسی سے پنجاب میں صنعتکاری کے عمل میں تیزی آئے گی، انڈسٹریلائزیشن ہی پاکستان کا مستقبل ہے جبکہ حکومت کی زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے سیڈ ڈویلپمنٹ پالیسی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے