اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 432 روپے کلو مقرر

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کے مزید دباؤ کا سامنا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کا نرخ 432 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، نئے نرخوں کے تحت فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 270 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 284 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 298 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ادھر انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق انڈے 210 روپے فی درجن مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 6 ہزار 180 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولٹری مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے، جبکہ متعلقہ حلقے قیمتوں میں اضافے کی وجہ طلب اور رسد میں تبدیلی کو قرار دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے