(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 185 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام منفی زون میں ہوا، انڈیکس دوران ٹریڈنگ چار نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا، ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی حد سے گر کر ایک لاکھ 78 ہزار 400 پوائنٹس کی حد تک ٹریڈ ہوا۔
سٹاک مارکیٹ کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 100 انڈیکس 2858 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 78 ہزار 539 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا، سٹاک ایکسچینج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 29 ارب روپے مالیت کے 60 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا، ڈالر 278 روپے 26 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
