16 Jun 2026
(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا۔
آئی سی سی نے بھارت کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی۔ خیال رہےکہ اتوار کو برمنگھم میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 1 کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے تھے۔ 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
