اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.17 قیمت فروخت : 41.24
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 322.85 قیمت فروخت : 323.43
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.01 قیمت فروخت : 374.68
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.03 قیمت فروخت : 197.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.75 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.48 قیمت فروخت : 908.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ

16 Jun 2026
16 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

سینٹرل کنٹریکٹ کتنے کھلاڑیوں کو اور کس کیٹیگری میں ملے گا، خفیہ رکھا جائے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہر ٹریک میں دیے جانے والے کنٹریکٹس کو منظرِ عام پر نہیں لایا جائے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد اور ان کی تقسیم سلیکشن کا معاملہ ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹس والے کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف شرائط بھی رکھی گئی ہیں، کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کو ان کے ٹریک کے لحاظ سے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی کے میچز کھیلنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی تعداد کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا، کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کے 5 اور لسٹ اے کے میچز 10 تک رکھنے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل اسائمنٹ نہ ہونے پر بھی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے دستیاب رہنے کا کہہ دیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی تینوں فارمیٹ کھیلنے کے لیے اہل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی ٹریک کے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے