اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا

16 Jun 2026
16 Jun 2026

(ویب ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔

میامی سٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے میچ میں یوراگوئے اور سعودی عرب کے درمیان مقابلہ 1-1گول  سے برابر رہا۔ 

اس میچ میں میکسی میلیانو  نے 80ویں منٹ میں اہم گول کر کے  یوراگوئے کو شکست سے بچالیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں سعودی عرب زیادہ متحرک دکھائی دیا۔ ابتدائی 45 منٹ میں سعودی ٹیم نے 5 شاٹس لگائے، جن میں سے3 ہدف پر تھے۔ ان کی مسلسل کوششیں 41ویں منٹ میں رنگ لے آئیں، جب عبدالالہ العمری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

یوراگوئے نے بھی پہلے ہاف میں مواقع پیدا کیے اور 5 شاٹس کے ذریعے گول کیپر کو آزمایا، تاہم وقفے تک برابری کا گول نہ ہو سکا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں یوراگوئے نے مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے 65 فیصد بال اپنے قبضے میں رکھی۔ جنوبی امریکی ٹیم نے مجموعی طور پر 27 شاٹس لگائے، جن میں سے 10 ہدف پر تھے، تاہم سعودی دفاع طویل عرصے تک مزاحمت کرتا رہا۔

یوراگوئے نے 584 پاسز مکمل کیے اور پاسنگ کی درستگی 92 فیصد رہی، جو مڈفیلڈ میں ان کی برتری کو ظاہر کرتی ہے۔

 

دوسری جانب سعودی عرب کو دوسرے ہاف میں دباؤ کا سامنا رہا اور وہ کھیل پر گرفت قائم نہ رکھ سکا۔ سعودی ٹیم نے مجموعی طور پر 313 پاسز کیے، جبکہ پاسنگ کی درستگی 35 فیصد رہی۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات بہتر بنانے کے لیے فتح کی تلاش میں رہیں، تاہم مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے