اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گلگت بلتستان کے نتائج نہ روکے جاتے تو پیپلزپارٹی کی 14 سے زائد نشستیں ہوتیں، گورنر پنجاب

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اگر گلگت بلتستان میں نتائج نہ روکے جاتے تو پیپلزپارٹی کی نشستیں 14 سے بھی زیادہ ہوتیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مسجد حسینیہ و دربار حسین امام بارگاہ کا دورہ کیا اور ازسر نو تعمیر مسجد کا افتتاح کیا۔گورنر پنجاب نے علم کشائی بھی کی جبکہ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی بھی شامل تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے جیتی، اگر نتائج نہ روکے جاتے تو پیپلز پارٹی کی 14 سے زیادہ نشستیں ہوتیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی بھی تاخیر سے آنے والے نتائج پر لوگوں کے سوالات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر کے حالات پر دل کڑھتا ہے، حکومت کو کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ  مذاکرات سے معاملے کا بہتر حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے