اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.17 قیمت فروخت : 41.24
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 322.85 قیمت فروخت : 323.43
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.01 قیمت فروخت : 374.68
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.03 قیمت فروخت : 197.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.75 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.48 قیمت فروخت : 908.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جنوبی پنجاب کارڈ کھیل کر سیاست چمکانے کی کوشش نہ کی جائے، عظمیٰ بخاری

16 Jun 2026
16 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی موسیٰ گیلانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کارڈ کھیل کر سیاست چمکانے کی کوشش نہ کی جائے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یا تو وہ حقائق سے لاعلم ہیں یا پھر جان بوجھ کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں، لاہور اور اسلام آباد سے نکل کر تعصب کی عینک اتار کر جنوبی پنجاب کا دورہ کیا جائے تاکہ وہاں ہونے والی ترقی واضح طور پر نظر آ سکے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اپنے ہر ترقیاتی منصوبے میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نظر میں کوئی جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب نہیں صرف ایک پنجاب ہے، سب سے پہلے الیکٹرک بسیں جنوبی پنجاب میں آئی ہیں، جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں الیکٹرک بسیں کامیابی سے چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد تمام تحصیلوں میں بھی الیکٹرک بسیں چلتی نظر آئیں گی، جبکہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت زیر تعمیر دو لاکھ گھروں میں اکثریت جنوبی پنجاب میں تعمیر ہو رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں کھیل کے نئے میدان بن رہے ہیں اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے، گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ اور سپر سیڈر سب سے زیادہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کو دیئے گئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچے کے علاقے کی ترقی اور امن و امان کیلئے 10 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے علی موسیٰ گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے جنوبی پنجاب کا جھوٹا کارڈ نہ کھیلیں، جب مخالفین کے پاس سیاست کرنے کیلئے کوئی اور مؤثر بیانیہ نہیں بچتا تو وہ جنوبی پنجاب کا معاملہ اٹھانا شروع کر دیتے ہیں، تاہم ایسی سیاسی بلیک میلنگ کامیاب نہیں ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے