اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے سامان میں سگریٹ لے جانے پر پابندی لگا دی

16 Jun 2026
16 Jun 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے فضائی میزبانوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت فضائی میزبانوں کے پرسنل لگیج میں سگریٹ، سگار اور تمباکو  لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پروازوں، ہوٹل قیام اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، نئی پابندی سے عادی سگریٹ نوش کریو کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے عملے کو نئی پالیسی پر لازمی عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی پر کریو کو فوری معطل اور انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کسٹمز قوانین کے مطابق کریو کو مخصوص تعداد میں سگریٹ رکھنے کی اجازت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے