اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی بی ڈی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، عمران امین

12 Jun 2026
12 Jun 2026

(لاہور نیوز) سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) پنجاب کے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران عمران امین  نے سی بی ڈی واک، سی بی ڈی لیک اور سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کا معائنہ کیا، جہاں انہیں منصوبوں پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین اور ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر بھی موجود تھے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی واک کے 32 کمرشل یونٹس کا گرے اسٹرکچر مکمل ہو چکا ہے، اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے واک ایبل ایریا کو مزید وسیع اور بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

سی بی ڈی لیک کے دورے کے دوران عمران امین  نے فاؤنٹینز اور پمپس کی تنصیب کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ایک اہم تفریحی سہولت ہے جسے اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جانا چاہئے۔

بعد ازاں انہوں نے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں زیر تعمیر سیلیسٹیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور کا بھی معائنہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹاور کی 19 منزلوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ عمارت پر ڈیجیٹل فاساڈ کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق این ایس آئی ٹی سٹی کے انٹری گیٹ کے فاساڈ پلرز تقریباً مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ انٹری روڈ کے ایک جانب اسفالٹ اور واٹر باؤنڈ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے، مزید برآں پبلک ریلم اور سروس روڈ پر تعمیراتی سرگرمیاں بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین  نے کہا کہ تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں گے اور ان کی تکمیل میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے