اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اندرون بھاٹی گیٹ میں جوتوں کے کارخانے میں آگ لگ گئی

12 Jun 2026
12 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے نور محلہ، اندرون بھاٹی گیٹ میں واقع ایک جوتوں کے کارخانے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور ایمرجنسی گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ کارخانہ ایک رہائشی مکان کے اندر قائم تھا، جہاں جوتوں کی تیاری سے متعلق سامان رکھا ہوا تھا، کالر  نے ریسکیو حکام کو بتایا کہ آگ کارخانے میں موجود سامان میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔

ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع موصول نہیں ہوئی، حکام کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے