اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام: سی ٹی او لاہور کا مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہور نیوز) محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی سٹی مقصود لون، اے سی سٹی اور آغا حسین قزلباش بھی ہمراہ موجود تھے، سی ٹی او لاہور  نے مرکزی جلوس کے روٹ پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی ایس پی انارکلی راشد حیات نے روٹ جبکہ کنٹریکٹر انڈرپاس بھاٹی چوک  نے کنسٹرکشن پر بریفنگ دی۔

سی ٹی او لاہور  نے مرکزی جلوس کے منتظمین سے ملاقات بھی کی جس میں جلوس کے روٹ، سکیورٹی اور ٹریفک سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں بھاٹی چوک انڈرپاس کے اطراف اسفالٹ بچھانے اور متبادل شاہراہوں کو ہر صورت کلیئر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور  نے مرکزی روٹ پر موجود رکاوٹوں اور مسائل کی فوری نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو انہیں فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ انڈرپاس کی تعمیر کے باوجود مرکزی جلوس کے روٹ کو محفوظ، کشادہ اور ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران زائرین اور شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے اور بہترین ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا، عزاداروں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس محرم الحرام کے انتظامات کیلئے مکمل طور پر متحرک ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے