اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

باغبانپورہ کالج روڈ میں بجلی بند، شہری مشکلات کا شکار

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہور نیوز) باغبانپورہ کالج روڈ کے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق متعدد بار لیسکو عملے کو شکایات درج کروانے کے باوجود تاحال بجلی بحال نہیں کی جا سکی، جس سے عوام میں تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔

بجلی کی طویل بندش کے باعث گھریلو معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ شدید گرمی میں بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو خاص مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں  نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کی بجلی بلا تاخیر بحال کی جائے اور خرابی کی وجوہات سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش  نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے اور متعلقہ اداروں کو اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے