اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہورنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہا کہ لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی کے لیے احتجاج کا حق رکھتی ہے، تاہم کسی بھی ریاستی ادارے کی تضحیک یا بے توقیری نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی مختلف ادوار میں سزائیں بھگتیں لیکن کبھی نظام کو نقصان پہنچانے یا ریاستی ڈھانچے کو داؤ پر لگانے کی کوشش نہیں کی۔

وزیر دفاع کے مطابق گزشتہ سوا دو سال سے تحریک انصاف کی تمام سیاسی سرگرمیوں کا مرکز صرف ایک شخصیت بنی ہوئی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایوان کی کارروائی میں مؤثر کردار ادا نہیں کر رہی اور ایک فرد کی خاطر پارلیمان سمیت دیگر قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، جو مناسب طرزِ عمل نہیں۔

آزاد کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آزاد کشمیر کی آزادی اور تحفظ کے پیچھے پورے پاکستان کی قربانیاں شامل ہیں

انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانیوں کے کشمیر کے ساتھ جذباتی اور قومی مفادات وابستہ ہیں، جبکہ لاکھوں کشمیری مہاجرین نے سرحد عبور کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ایسے میں یہ مطالبہ درست نہیں کہ ان لوگوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے پر اختلاف ہے تو اسے عوام کے سامنے انتخابی عمل کے ذریعے رکھا جائے تاکہ عوام خود فیصلہ کریں، اگر کوئی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا تو ریاست خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے