اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ثاقب چدھڑ کیس: ڈسپلنری کمیٹی نے فریقین کے وکلاء کو میڈیا پر بات کرنے سے منع کر دیا

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل میں لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کے وکیل میاں علی اشفاق اور مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، پنجاب بار کی ڈسپلنری کمیٹی نے فریقین کے وکلاء کو کیس سے متعلق میڈیا پر بات کرنے سے روک دیا۔

چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی عباس علی چدھڑ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی نے سماعت کی، دوران سماعت ایم پی اے ثاقب چدھڑ اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔

کمیٹی کے روبرو لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے کمیٹی سے استدعا کی کہ میاں علی اشفاق میرے وکیل ہیں، انہوں نے میری ایماء پر سب کچھ میڈیا ٹاک میں بولا، تمام باتوں کا میرے پاس ثبوت موجود ہے۔

وکیل میاں علی اشفاق نے بتایا کہ میں نے اپنے کلائنٹ کا موقف میڈیا پر بیان کیا ہے، ثاقب چدھڑ ممبر پنجاب اسمبلی ہے، مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر سٹوری لگائی جس کے بعد این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کروائی۔

میاں علی اشفاق نے کہا کہ 21 مئی کو این سی سی آئی اے میں انکوائری میں شامل ہوئے، رمشا اور مومنہ نے میڈیا سے ٹاک کی، جس کے بعد ہم نے میڈیا سے گفتگو کی، تمام باتوں کے ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔

رمشا اقبال نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں مومنہ کی بہن ہوں، اس وجہ سے ان کے ساتھ کھڑی ہوں، میرے اوپر جو الزامات عائد کیے سب بے بنیاد ہیں، رمشا نے بتایا کہ میں آسٹریلیا میں پڑھ رہی ہوں، اضافی گھنٹوں میں کام کرتی ہوں۔

غلام عباس چڈھر نے ریمارکس دیئے کہ دو وکلاء نے پارٹیوں کے مسئلے کو اپنی انا کا مسئلہ بنالیا۔

کمیٹی کے سربراہ غلام عباس چڈھر نے کہا کہ کیس سے جڑا کوئی بھی وکیل کیس کے متعلق میڈیا پر بات نہیں کرے گا، اسکے ساتھ ہی پنجاب بار کونسل نے سماعت 14جون تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے