اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں،عملے کی چھٹیاں منسوخ

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(ویب ڈیسک) مالی سال کے اختتامی 20 دنوں میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس وصولیوں میں اضافے اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے نان رجسٹرڈ گاڑیوں، جعلی نمبر پلیٹس اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر موٹرز لاہور شاہد گیلانی نے ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے تمام متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق 6 ای ٹی اوز (Excise and Taxation Officers) کی نگرانی میں ہفتے کے ساتوں دن صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک شہر بھر میں ناکہ بندیاں کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق لاہور کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے جہاں نان رجسٹرڈ گاڑیوں، ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز، جعلی نمبر پلیٹس اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ ایک سال یا اس سے زائد عرصے سے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے چالان کیے جائیں گے جبکہ ضروری قانونی کارروائی کے تحت گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے اب تک دو لاکھ سے زائد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کو سسٹم میں بلاک کر دیا ہے۔ ان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 20 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی جا چکی ہیں، جبکہ مالی سال کے آخری 20 دنوں میں مزید 2 ارب روپے سے زائد وصول ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں تاکہ قانونی کارروائی اور جرمانوں سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے