اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ جنگلات پنجاب میں بھرتیاں، 6 ہزار سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ جنگلات پنجاب میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے، جس کے تحت فاریسٹ رینجرز اور فاریسٹ انسپکٹرز کی آسامیوں کے لیے انٹرویوز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق لاہور ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے انٹرویوز میں صوبہ بھر سے 6 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ انٹرویوز کا سلسلہ 10 جون تک جاری رہے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور انٹرویوز مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ تجربہ کار افسران پر مشتمل پینل امیدواروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق بھرتی کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کے اصولوں کے تحت جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ میرٹ پر مبنی بھرتیاں محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی خدمت کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے