اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ’’شی تھریڈز‘‘ منصوبے کے لیے 310 ملین روپے مختص

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشی ایٹو ’’شی تھریڈز‘‘ کے لیے 310 ملین روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔

منصوبے کا مقصد ٹیکسٹائل کے شعبے میں دیہی خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں معاشی طور پر خودمختار اور بااختیار بنانا ہے۔ پروگرام کے تحت خواتین کو ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ اور سفری الاؤنس بھی دیا جائے گا، جبکہ صوبے بھر کے دیہات سے 18 سے 45 سال عمر کی مڈل پاس خواتین اس پروگرام میں شامل ہو سکتی ہیں۔

’’شی تھریڈز‘‘ کے تحت دیہی خواتین کے لیے ٹیکسٹائل کے شعبے سے متعلق 10 مختلف تربیتی کورسز متعارف کرائے گئے ہیں۔ لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں تربیتی کورسز جاری ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں ڈھائی ہزار خواتین تربیت مکمل کر چکی ہیں جن میں سے 773 خواتین کو تربیت مکمل کرتے ہی ملازمت مل گئی، جبکہ اس وقت 1150 خواتین زیر تربیت ہیں اور آئندہ سال مزید 1350 خواتین کو تربیت دی جائے گی۔

پروگرام میں صنعتی سلائی مشین آپریٹر، کپڑے کے معیار کی جانچ، کپڑا کاٹنے کی مہارت، ملبوسات کی منصوبہ بندی و تجارت، ملبوسات کی نگرانی، پیٹرن سازی و کٹنگ، پیٹرن ڈرافٹنگ و گریڈنگ، معیار کی جانچ، گارمنٹس کی تکمیل، پیکنگ اور دیگر ٹیکسٹائل شعبوں سے متعلق کورسز شامل ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر خاتون کو مالی طور پر خودمختار اور بااختیار بنانا حکومت کا عزم ہے، جبکہ ہنر مند خواتین ٹیکسٹائل کے شعبے میں روزگار کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے