اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے 8 اضلاع میں یونیورسٹی ہی نہیں ہے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اعتراف

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ عابد نے ضلع راجن پور میں یونیورسٹی نہ ہونے پر احتجاج کیا اور میرچاکر خان یونیورسٹی کو غازی یونیورسٹی میں اکھٹا کرنے کی کوشش کی مذمت کی۔ جس پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعتراف کیا کہ پنجاب کے 8 اضلاع میں یونیورسٹی ہی نہیں۔

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ عابد کی ضلع راجن پور میں یونیورسٹی نہ ہونے پر احتجاج کیا، شازیہ عابد نے کہا کہ راجن پور پسماندہ ترین ہے اور وہاں کوئی یونیورسٹی نہیں بنائی گئی جبکہ میر چاکر خان یونیورسٹی کو غازی یونیورسٹی میں اکٹھا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ تعلیم کو اخراجات نہیں بلکہ قومی سرمایہ کی نظر سے دیکھیں، دو یونیورسٹیوں کو آپس میں ملانے سے تعلیم کا نقصان ہوتا ہے، وزیر تعلیم  نے کہا کہ میر چاکر خان یونیورسٹی میں ساڑھے 3 سو طلبہ کے ساتھ ایک یونیورسٹی کو چلایا جا سکتا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ پنجاب کے 8 اضلاع میں یونیورسٹی ہی نہیں ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے 2 سب کیمپس راجن پور میں کھولنے جا رہے ہیں، غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار سے 9 ہزار ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے