اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پی کے ایل آئی: 24 گھنٹوں میں 10 لیور ٹرانسپلانٹس کامیابی سے مکمل

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) نے ٹرانسپلانٹ میڈیسن کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 10 لیور ٹرانسپلانٹس کامیابی سے مکمل کر لئے۔

پی کے ایل آئی کے مطابق صرف 3 ڈونرز کے اعضا کی مدد سے 9 بچوں اور ایک بالغ مریض کو نئی زندگی فراہم کی گئی۔ اس دوران 7 ڈومینو اور 8 آکزیلری لیور ٹرانسپلانٹس انجام دیے گئے، جو نایاب میٹابولک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوئے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ڈومینو اور آکزیلری لیور ٹرانسپلانٹ تکنیکوں کے کامیاب امتزاج سے محدود اعضا کے مؤثر استعمال کو ممکن بنایا گیا، جس کے نتیجے میں زیادہ مریضوں کو علاج کی سہولت میسر آئی۔

یہ پیچیدہ اور منفرد طبی عمل پروفیسر فیصل سعود ڈار کی قیادت میں ماہرین کی ٹیم  نے انجام دیا، پی کے ایل آئی کے مطابق تمام مریض صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے مستقبل میں مزید قیمتی جانیں بچانے کے امکانات روشن ہوئے ہیں جبکہ لیور ٹرانسپلانٹیشن کے شعبے میں پی کے ایل آئی نے عالمی سطح پر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے اس کامیابی پر پی کے ایل آئی کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جدید ٹرانسپلانٹیشن اور طبی جدت کا قومی مرکز بن چکا ہے اور اس نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے