اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہربل ادویات وقت کی اہم ضرورت، ریگولیشنز متعارف کرائیں گے: مصطفیٰ کمال

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیوں اور روایتی ادویات کا شعبہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے اور حکومت اس کی مؤثر ریگولیشن کیلئے قانون سازی کر رہی ہے۔

جڑی بوٹیوں اور روایتی ادویات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شعبے کیلئے تاحال جامع قوانین اور ریگولیشنز موجود نہیں، تاہم وزارت صحت اس حوالے سے قانون سازی پر کام کر چکی ہے اور معاملہ اب وزارت قانون کو بھجوا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں ہربل ادویات سے متعلق ریگولیشنز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے پاس موجود ہوں گی، جس سے اس شعبے کو ایک باقاعدہ قانونی اور انتظامی فریم ورک مل سکے گا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس مغربی یا جدید طرزِ علاج کے خلاف نہیں بلکہ صحت کے مختلف نظاموں کے درمیان توازن اور تعاون کے فروغ کیلئے منعقد کی گئی ہے، ہر شعبۂ طب کی اپنی اہمیت اور افادیت ہے۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ پاکستان میں صحت کے شعبے کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ایک بیمار شخص کو صحت یاب ہونے میں اوسطاً آٹھ دن لگتے ہیں، جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہی عمل تقریباً تین دن میں مکمل ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بیماریوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث نئے ہسپتال تعمیر ہونے کے باوجود مریضوں کا دباؤ کم نہیں ہو رہا، ہم ہسپتال بناتے ہیں اور وہ پہلے ہی دن بھر جاتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اگر بیماریوں میں اضافے کا یہی رجحان برقرار رہا تو ہر گلی میں ہسپتال بنانے کے باوجود ضرورت پوری نہیں ہو سکے گی، صحت کا موجودہ نظام بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے بجائے مزید دباؤ کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر  نے ادویہ سازی کے شعبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 85 فیصد ادویات مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہیں، تاہم ان کی تیاری کیلئے درکار خام مال اب بھی بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے