اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور میں دن کے وقت آئل ٹینکرز کے داخلے پر پابندی

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(ویب ڈیسک) شہر میں دن کے اوقات میں آئل ٹینکرز کے داخلے پر عائد پابندی کے باعث مختلف علاقوں میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے لگی۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں آئل ٹینکرز کو دن بھر شہر کے مختلف علاقوں میں تیل سپلائی کرنے کی اجازت حاصل تھی، تاہم حالیہ ٹریفک انتظامات کے تحت چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور  نے دن کے وقت آئل ٹینکرز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

اس فیصلے کے بعد شہر کے داخلی راستوں پر متعدد آئل ٹینکرز کو روک دیا گیا، جس کے باعث پٹرول پمپس اور دیگر سپلائی پوائنٹس تک تیل کی ترسیل متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر ٹینکرز کو مناسب حفاظتی اور سہولتی انتظامات کے بغیر انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آئل ٹینکرز کو رات 11 بجے کے بعد شہر میں داخل ہونے اور تیل کی ترسیل کی اجازت دی جائے گی، حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں اور ٹرانسپورٹرز  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سپلائی کا مسئلہ برقرار رہا تو بعض علاقوں میں تیل کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے، متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ تیل کی فراہمی میں کسی بڑے تعطل سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے