اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بہترین الیکشن کمپین پر بلاول بھٹو اور آصفہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: گورنر پنجاب

08 Jun 2026
08 Jun 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بہترین الیکشن کمپین پر بلاول بھٹو اور آصفہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں گلگت بلتستان کے الیکشن رزلٹس کو صبح نو بجے تک فائنل ہونا چاہیے تھا، چئیرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے گلگت بلتستان الیکشن کمپین بھرپور چلائی جائے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بہترین الیکشن کمپین پر عکس بے نظیر آصفہ بھٹو کی بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آصفہ بھٹو  نے بھرپور طریقے سے گلگت بلتستان کے عوام کو پارٹی کا پیغام پہنچایا۔

سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کی، میں عید گاہ شریف میں سچ بول رہا ہوں پی ٹی آئی دو حلقوں کے سوا گلگت بلتستان میں کہیں نہیں تھی، فارم 45 کے اجراء پر ہمارے تحفظات تھے جس پر قمر زمان کائرہ نے بات کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے