اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولز اپ گریڈیشن پروگرام کا آغاز کر دیا

08 Jun 2026
08 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے انقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا۔

 

پنجاب کے شہر ملتان میں رانا سکندر حیات نے دورہ کے موقع پر گورنمنٹ عام خاص ہائی سکول میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے تحت سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز اور آئی ٹی لیبارٹریوں کی تعمیر کا عمل تیز کردیا گیا۔

دورے کے موقع پر صوبائی سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک بھی ہمراہ، نئے کلاس رومز کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔

صوبائی وزیر تعلیم کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اربوں کی لاگت سے 25 ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جا رہے ہیں،سکولوں کی چار دیواری، آئی ٹی لیبارٹریز اور کھیلوں کے گراؤنڈز کی اپ لفٹنگ حکومت کی ترجیح ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کر دیے گئے اور پیف کے سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے فی کس سبسڈی دگنی کر دی گئی ۔

اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں سرمایہ کاری سے سرکاری سکولوں کا معیار مزید بہتر ہوگا، سکولوں کی بہتری اور تعلیمی اصلاحات کا مقصد ہر بچے تک معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم دوست پالیسی کے تحت انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، آخر میں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت جاری کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے