اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور میں انٹرمیڈیٹ امتحان کے دوران جعلی امیدوار گرفتار، مقدمہ درج

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(ویب ڈیسک) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے اردو کے پرچے کے دوران بورڈ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی امیدوار کو گرفتار کر لیا۔

کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ ہائی سکول اچھرہ کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا، جہاں ایک شخص دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔

بورڈ حکام کے مطابق جعلی امیدوار کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی، جو اصل امیدوار کی جگہ اردو کا پرچہ حل کر رہا تھا۔ موقع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی امیدوار کو نقل یا دوسرے شخص کے ذریعے پرچہ دلوانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے طلبہ اور والدین کو خبردار کیا کہ امیدوار اپنی جگہ کسی دوسرے شخص کو امتحان میں نہ بھیجیں، کیونکہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

توصیف الرحمان کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں شفاف اور منصفانہ امتحانی ماحول کی فراہمی بورڈ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے