اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نویں جماعت کی رجسٹریشن کے شیڈول میں توسیع، نیا نوٹیفکیشن جاری

09 Jun 2026
09 Jun 2026

:پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں نویں جماعت کی رجسٹریشن کے شیڈول میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سیشن 2026-2028 کے باقاعدہ طلبہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے تحت نویں جماعت میں بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ طلبہ اب 25 اپریل سے 22 جون 2026 تک بغیر کسی اضافی فیس کے اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔

مزید برآں، 600 روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم 23 جون سے 7 جولائی 2026 تک جمع کروائے جا سکیں گے۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے داخلہ شیڈول میں تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد طلبہ اور تعلیمی اداروں کو نئی تاریخوں کے مطابق رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے