اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی بجٹ برائے 27-2026 کی اعلان کردہ تاریخ میں پھر ردوبدل کا امکان

08 Jun 2026
08 Jun 2026

(لاہورنیوز) وفاقی بجٹ برائے 27-2026 کی اعلان کردہ تاریخ میں پھر ردوبدل کا امکان پیدا ہو گیا۔

 

بجٹ 10 جون کی بجائے 12 جون کو پیش کئے جانے کے متعلق مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج یا کل ہو گا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا بجٹ کے حوالے سے ابھی معاملات فائنل ہونا باقی ہیں، بات چیت چل رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ انتہائی قلیل وقت اور محرم الحرام بھی ہے، دیکھتے ہیں اسی تاریخ پر چیزیں مینیج کرنا کیسے ممکن ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ تبدیلیاں تو بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی چلتی رہتی ہیں، ابھی تاریخوں میں ردوبدل ہو گا یا کیا ہو گا، حتمی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے