اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری اشیائے خورو نوش کیخلاف کریک داؤن

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سندر اسٹیٹ، شاہدرہ اور ٹولنٹن مارکیٹ منڈیالی سٹاپ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری خوراک کے کاروبار کے خلاف آپریشن کیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ چربی سے تیار کردہ آئل میں مطلوبہ میٹانل ڈائی سمیت دیگر اہم ریکارڈ اور معیار کے سرٹیفکیٹس موجود نہیں تھے، جس پر سخت ایکشن لیا گیا۔

 

 

 

کارروائی کے دوران متعلقہ یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی بھی پائی گئی، حکام کے مطابق متعدد فوڈ پوائنٹس مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروبار کر رہے تھے۔

معائنے میں یہ بھی سامنے آیا کہ زنگ آلود فریزرز میں دودھ اور گوشت سے بنی اشیاء ایک ساتھ رکھی گئی تھیں، جو صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ مضر صحت اور غیر معیاری چربی سے تیار کردہ آئل کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، ان کے مطابق شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل چیکنگ اور آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

 

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے