اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید650 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف مقرر کر دیا

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وویمن ڈے پر مزید650 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف مقرر کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ورکنگ خواتین کی سہولت کے لیے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے،سی ایم سپیشل انیشی ایٹو کے تحت ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں 650 ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جن کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے مرحلے میں 390 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جن میں سے 350 مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں جبکہ 40 مراکز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اگلے مالی سال تک 650 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف بھی مقرر کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق ہر ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کے لیے تعلیمی مواد، کھلونے اور ایل سی ڈی کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ تربیت یافتہ کیئر گیورز بچوں کی دیکھ بھال پر مامور ہوں گی۔ ابتدائی مرحلے میں آیا کی تنخواہیں وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ادا کرے گا۔

منصوبے کے تحت دانش سکولوں، گرلز کالجوں، ہسپتالوں اور دیگر سرکاری اداروں میں بھی ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں 86 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا، جن میں سے 70 فعال ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور چیمبر آف کامرس اور بار کونسل میں بھی ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

فیصل آباد، بھکر، شیخوپورہ، لیہ، خانیوال، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، وہاڑی، بہاولپور، ملتان، گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا سمیت متعدد اضلاع میں ڈے کیئر سنٹرز فعال ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ورکنگ خواتین کا تحفظ اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹرز کا قیام خواتین کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے