اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(ویب ڈیسک)وفاقی بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ مختلف صلاحیت کے سولر پینلز کے نرخوں میں نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بجٹ سے قبل مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ہونے والے اس اچانک اضافے نے صارفین اور سولر توانائی میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند افراد کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی فی پلیٹ قیمت میں 7 ہزار سے 9 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 585 واٹ کا سولر پینل، جو پہلے تقریباً 18 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب 27 ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 645 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 720 واٹ کے پینل کی قیمت 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف سولر پینلز ہی نہیں بلکہ انورٹرز کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے