اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل ، ترقیاتی بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہورنیوز) آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کے تناظر میں قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اہم اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

 

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کونسل کے ارکان میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہوں گے، اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کا قومی ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ رواں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ایجنڈے میں صوبوں کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں (اے ڈی پیز) پر پریزنٹیشن، وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کی منظوری، اور آئندہ مالی سال کے اہم معاشی اہداف کی منظوری شامل ہے۔

اجلاس میں صوبوں کے اہم سماجی و معاشی اشاریوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ مالی سال 2026-27 کے پبلک سیکٹر سرمایہ کاری پروگرام اور رواں مالی سال 2025-26 کی پبلک سیکٹر سرمایہ کاری کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں یکم اپریل 2025 سے 31 مارچ 2026 تک سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی، اسی عرصے کے دوران مختلف ترقیاتی اسکیموں کی سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے منظوری سے متعلق رپورٹ بھی اجلاس میں پیش ہوگی۔

ایجنڈے کے مطابق ملک کے میگا ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن رپورٹ بھی شرکا کے سامنے رکھی جائے گی جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اجلاس کے آغاز میں تفصیلی پریزنٹیشن دیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے