اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 320.94 قیمت فروخت : 321.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.31 قیمت فروخت : 371.97
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.22 قیمت فروخت : 196.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.57 قیمت فروخت : 199.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7073 دس گرام : 6070
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی کا راج برقرار رہنے کی پیشگوئی

08 Jun 2026
08 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور شدید گرمی کا راج برقرار ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کا آغاز ہوتے ہی سورج  نے آگ برسانا شروع کر دی اور صبح کے وقت درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور میں دن کے ساتھ ساتھ راتوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 12 جون تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، آئندہ ایک سے دو روز کے دوران گرمی کی شدت میں بتدریج مزید اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ ہفتے کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے، ترجمان کے مطابق 8 سے 12 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچیں، زیادہ پانی پئیں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کرتے ہوئے خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے