اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آزادکشمیرمیں آزادانہ، منصفانہ الیکشن سبوتاژ کرنے کی کوشش ہو رہی: طارق فضل چودھری

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چودھری آزادکشمیرمیں آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

وفاقی دارالحکومت میں سیاسی رہنماؤں کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ آزادکشمیراسمبلی اپنی مدت پوری کرچکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کوسبوتاژکرنےکی کوشش کی جارہی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےبیشترمطالبات حکومت نےتسلیم کیے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں بجلی 3 روپے فی یونٹ دی جارہی ہے، آٹےسمیت تمام اشیائےضروریہ پرسبسڈی دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نےکشمیرایکشن کمیٹی سےمذاکرات کےلیےاعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےساتھ ہونے والے معاہدے کی تمام شقوں پرعمل کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےصورتحال کوبگاڑنےکی کوشش کی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےدوبارہ احتجاج کی کال دی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےمہاجرین کی نشستیں ختم کرنےکا مطالبہ کیا،عدالت نےبھی واضح کردیا کہ یہ آئینی نشستیں قانون سازی کے بغیرختم نہیں کی جا سکتی۔

،ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کا امن تباہ کرنا چاہتی  ہے، بجلی کےمیٹرز کے لیے ای ٹینڈرنگ کا مطالبہ بھی تسلیم کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے