اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

34 ہزار پاکستانی حجاج وطن واپس پہنچ گئے، واپسی کا سلسلہ جاری

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 34 ہزار پاکستانی عازمینِ حج مناسکِ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ 84 ہزار 791 حجاج ابھی بھی سعودی عرب میں موجود ہیں جن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف آج اتوار کے روز وطن واپس پہنچیں گے جبکہ 250 خدام الحجاج بھی اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کے بعد واپس آ چکے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ہوائی اڈوں پر رش کم کرنے کے لیے رہائش گاہوں پر ہی سامان کی بورڈنگ (سٹی چیک اِن) کی سہولت فراہم کی گئی ہے، حجاج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق سامان تیار رکھیں، روانہ ہونے  کے 24 سے 48 گھنٹے قبل سامان کی بورڈنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

پوسٹ حج آپریشن کے دوران اب تک 15 ہزار سے زائد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت کرائی جا چکی ہے جبکہ حجاج کی وطن واپسی کے لیے پروازوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے