اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ، تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فنانس بل 2026 میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے پر غور جاری ہے۔اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

یکم جولائی 2026 سے نئی ٹیکس شرح نافذ کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ آئی ایم ایف نے اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری دے دی۔سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکومت بجٹ 2026-27 میں ٹیکس استثنا محدود کرنے پر غور کر رہی ہے، اسٹیشنری سیکٹر پر ٹیکس رعایت کے خاتمے سے قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی شرح کے نفاذ سے اسٹیشنری مصنوعات پر ٹیکس بوجھ تقریباً دگنا ہو جائے گا۔ یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے کا امکان ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے