اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا کا کمال، بجلی ایک ہاتھ سستی، دوسرے ہاتھ مہنگی کر دی

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) نیپرا نے کمال کرتے ہوئے بجلی ایک طرف سستی اور دوسری طرف مہنگی بھی کر دی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی یونٹ اضافہ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی، بجلی کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی یونٹ اضافہ اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہو گا۔

قیمتوں میں اضافے کے اطلاق سے چارجنگ سٹیشن، لائف لائن صارفین اور پری پیڈ صارفین مستثنیٰ ہوں گے، قیمتوں میں اضافہ صارفین سے جون کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، نیپرا  نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا  نے سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کر دی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی۔

نیپرا  نے تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 67 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

سہ مائی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون جولائی اور اگست کے بلوں پر ہو گا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن انکریمنٹل کنزپشن پیکج اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے