اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بورڈ آف ریونیو پنجاب کے بجٹ میں 52 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) بورڈ آف ریونیو پنجاب کے بجٹ میں 52 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 27 نئی ترقیاتی سکیموں کے بجٹ کاحجم 1703 کروڑ روپے تیار کر لیا گیا، 7 اضلاع میں ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کیلئے 9 کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے، بہاولنگر اور بہاولپور میں 53 کروڑ روپے سے دیہی سڑکوں اور لنکس کی تعمیر کی جائے گی۔

لاہور میں 12 کروڑ روپے سے انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم قائم کیا جائے گا، پنجاب بھر میں ڈی سیز اور کمشنر دفاتر کی تعمیر و بحالی کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بورڈ آف ریونیو کے جاری منصوبوں کیلئے 55 کروڑ 98 لاکھ روپے جاری کئے جائیں گے، دریائے چناب کے کٹاؤ سے بچاؤ کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔

کوٹ ادو اورمری ڈی سی کمپلیکس اور ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کی تعمیر کے لیے 5، 5 کروڑ روپے منظور کئے جائیں گے، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے 53 کروڑ، کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 29 کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔

سیلاب سے بچاؤ کیلئے 4 کروڑ روپے کا ڈیزاسٹر رِسک ریڈکشن پراجیکٹ منظور کیا جائے گا،بورڈ آف ریونیو کے جاری منصوبوں کیلئے 33 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے جائیں گے، نئے منصوبوں کیلئے 482 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔

حافظ آباد ڈی سی آفس اور کیمپ آفس میں 50 کلو واٹ کے 2 سولر سسٹمز کی تنصیب کیلئے 6 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے، میانوالی دریائے سندھ کو کٹاؤ سے بچاؤ کیلئے 5 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا جائے گا۔

راولپنڈی اور اٹک میں اے سی ہاؤس اور ڈی سی آفس کی تزئین و آرائش کے لئے کروڑوں روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، پسرور اور ڈسکہ میں تحصیل کمپلیکس کی بہتری کیلئے بھی 4 کروڑ 63 لاکھ روپے مختص کئے جارہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے ضلعی کمپلیکس میں خواتین اور معذور افراد کیلئے واش رومز کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے