اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فیول سبسڈی سکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ تقسیم کرنے کا فیصلہ

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(ویب ڈیسک) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں طے پایا کہ فیول سبسڈی سکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ کے دوران تقسیم کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹرسائیکل مالکان اور کسانوں کو فیول سبسڈی کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا، سکیم میں شفافیت، احتساب اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی سمیت عملدرآمد کی اب تک کی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عام آدمی اور زراعت سے وابستہ افراد کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے، اس کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ کے دوران ہی مستحقین میں تقسیم کر دی جائے گی، نائب وزیراعظم  نے سکیم کی مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے