اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 29 مئی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 17 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ امریکی ڈالر ہو گئے۔

سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ امریکی ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالر کی سطح پر موجود تھے۔

مرکزی بینک کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22.64 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم سطح پر برقرار ہیں، جو بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت اور ملکی مالیاتی استحکام کا ایک اہم اشاریہ تصور کیے جاتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے