اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ماحولیاتی تحفظ: مریم نواز کا پلاسٹک کے خاتمے اور شجرکاری مہم تیز کرنے کا عزم

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ماحولیاتی بہتری، سموگ کے تدارک اور پلاسٹک کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یہ بات ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔ انہوں نے گزشتہ سال فوگ اور سموگ میں نمایاں کمی اور ماحولیات میں بہتری پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں ماحولیاتی بہتری کے لیے خدمات انجام دینے پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔

انہوں نے غیر معیاری پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب میں خطے کے پہلے انوائرمنٹ آبزرویٹری پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے بھی اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ زمین ایک خوبصورت کرہ ہے اور اس کی حفاظت و بقا کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور سموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اور پائیدار اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پنجاب ماحولیاتی آلودگی سے متعلق پیشگی الرٹ کی صلاحیت حاصل کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جدید ترین ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم کے ذریعے صوبہ بھر میں فضائی آلودگی کے اشاریوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب کی پہلی "انوائرمنٹ وال" پر ماحولیات سے متعلق اداروں کا 24 گھنٹے مانیٹرنگ سسٹم فعال ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، بھٹہ خشت، فصلوں کی باقیات جلانے اور ماحولیاتی قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ سموگ کے تدارک کے لیے 30 جدید بار فوگ گنز مؤثر انداز میں استعمال کی جا رہی ہیں جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے لیے مزید فوگ گنز بھی خریدی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پائیدار اور مؤثر ماحولیاتی بہتری کے لیے صوبہ بھر میں شجرکاری مہمات مسلسل جاری ہیں اور حکومتِ پنجاب گرین پنجاب اور پلانٹ فار پاکستان وژن کے تحت پورے صوبے میں بڑے پیمانے پر درخت لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اور اخلاقی اقدار بھی ہمیں صفائی اور ماحول کے تحفظ کا درس دیتی ہیں۔ نئی نسل کی بقا اور بہتر مستقبل کے لیے ماحول کو بہتر بنانا ناگزیر ہے جبکہ آبی وسائل اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے مشترکہ قومی عزم کی ضرورت ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماحولیات کے عالمی دن پر فطرت کے تحفظ، آلودگی کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے شعور بیدار کرنا ہوگا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک ترک کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کا عہد کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے