اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شاہراہوں کی کوالٹی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں جاری اور مکمل ہونے والی شاہراہوں کی کوالٹی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، سپیشل سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز اور چیف انجینئرز نے شرکت کی جبکہ ایس ای اور ایکسیئنز نے آن لائن اجلاس میں حصہ لیا۔

اجلاس میں لوکل روڈ پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور پروگرام کو رواں سال جون میں مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر  نے ہدایت کی کہ جاری اور مکمل ہونے والی تمام شاہراہوں کی کوالٹی اور معیار کو ہر صورت چیک کیا جائے، چیف انجینئرز، ایس ای اور ایکسیئنز دفاتر تک محدود رہنے کی بجائے فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ منصوبوں کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ناقص میٹریل کے استعمال یا معیار میں کمی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے