اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں مارکیٹوں اور شادی ہالز کے اوقات کار تبدیل، نیا نوٹیفکیشن جاری

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے توانائی کے مؤثر استعمال اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار کو منظم کرنے کے لیے مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے نئے اوقات کار مقرر کر دیے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان کی منظوری کے بعد سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس سید مسعود نعمان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔

حکومت نے ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات 11 بجے تک بند کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بعض شعبوں کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ میڈیکل سٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور فیول اسٹیشنز پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے