اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیوں کے سرکاری اور اوپن مارکیٹ نرخوں میں فرق برقرار، شہریوں کا احتجاج

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) شہر میں سبزیوں کی سرکاری قیمتوں اور اوپن مارکیٹ ریٹس کے درمیان واضح تضاد بدستور برقرار ہے، جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آلو سرکاری طور پر 22 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم بازار میں 40 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح پیاز کی سرکاری قیمت 85 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں یہ 70 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

ٹماٹر 35 روپے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ کریلے 60 روپے کے بجائے 90 روپے فی کلو تک جا پہنچے ہیں۔ مٹر کی سرکاری قیمت 145 روپے ہے مگر مارکیٹ میں  200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شملہ مرچ 125 روپے کے بجائے 160 روپے، سبز مرچ 85 روپے کے بجائے 120 روپے اور بند گوبھی 55 روپے کے بجائے 80 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ پھول گوبھی کی قیمت بھی سرکاری ریٹ 130 روپے کے مقابلے میں 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح پھل بھی سرکاری قیمتوں سے تقریباً 50 روپے زائد نرخ پر فروخت کیے جا رہے ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں ہی سرکاری ریٹ لسٹ پر سبزیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے