اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کی گرفتاری "سٹاپ اینڈ سرچ" طریقہ کار کے تحت قربان لائن کچی آبادی سے عمل میں لائی گئی، ملزم کی اسلحہ کی نمائش سے متعلق متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھیں، جن پر پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم کی شناخت عمر مقصود کے نام سے ہوئی ہے، گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

پولیس  نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے