اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیدائش کے اندراج کا عمل آسان، نادرا نے نیا ڈیجیٹل ٹول لانچ کر دیا

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(ویب ڈیسک) نادرا نے ایک نیا برتھ نوٹیفکیشن ٹول متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوتے ہی والدین کو خودکار ایس ایم ایس موصول ہو گا اور قانونی شناخت کے عمل کا آغاز فوراً ہو جائے گا۔

نئے نظام کے تحت ہسپتال یا کسی بھی طبی مرکز میں بچے کی پیدائش کے فوراً بعد والدین کے موبائل فون پر اطلاع پہنچے گی، اس اقدام سے نہ صرف رجسٹریشن کا عمل آسان ہو گا بلکہ سرکاری دستاویزات کے حصول میں ہونے والی تاخیر بھی کم ہو جائے گی۔

ترجمان نادرا کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان کے شہری اندراج کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے، جہاں شناخت کا عمل پیدائش کے وقت ہی شروع ہو جاتا ہے، ماضی میں ابتدائی رجسٹریشن میں تاخیر ایک بڑا مسئلہ رہی ہے۔

حکام کے مطابق یہ نظام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے تعاون سے نافذ کیا گیا ہے اور ایس ایم ایس ایک ابتدائی ریکارڈ کے طور پر کام کرے گا جو یونین کونسل میں پیدائش کی رجسٹریشن میں مدد دے گا، رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ یونین کونسل سے پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہے جو تمام قانونی دستاویزات کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

والدین یہ عمل شناختی کارڈ، ہسپتال کے ریکارڈ یا نادرا کے بھیجے گئے ایس ایم ایس کی مدد سے مکمل کر سکیں گے، نادرا  نے اس سہولت کو پاک آئیڈینٹیٹی موبائل ایپ کے ذریعے سندھ اور پنجاب میں بھی فعال کر دیا ہے جبکہ بلوچستان میں توسیع جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے