اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53 اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، میٹ رینشاء نے 43 رنز کی اننگ کھیلی، مہمان ٹیم کے اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنوش لبوشیان، میتھیو کیونمین اور نیتھ ایلس 5،5 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ ایلکس کیری کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، عرفات منہاس ، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے